کاروبار
11 اکتوبر ، 2016

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور سیف سٹی پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور سیف سٹی پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہناہےکہ لاہورسیف سٹی پروجیکٹ اسلام آباد سیف سٹی منصوبے سے چار گنابڑا ہے،لیکن دونوں منصوبوں پر لاگت برابر ہے، پنجاب حکومت نےلاہورسیف سٹی منصوبےمیں 4 ارب روپے کی بچت کی۔

لاہور سیف سٹی پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کااپنے خطاب میں کہناتھا کہ لاہور کا منصوبہ اسلام آباد سے 4 گنابڑا ہے،اسلام آباد میں2 ہزار کیمرےلگائےگئے تھے جبکہ لاہور میں 8ہزار کیمرےلگائے گئے ہیں، 16 ارب روپے کےاس منصوبے کو12ارب روپے میں مکمل کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جدیدکیمرےجرائم پر قابو پانے میں مدد دیں گے ،مرحلہ وار یہ منصوبہ دوسرے شہروں میں بھی شروع کیا جائے گا جبکہ لاہور میں منصوبہ مارچ 2017ءمیں مکمل طور پر فعال ہوجائےگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ سی پیک منصوبہ بڑی کامیابی سے جاری ہے، یہ منصوبہ پاکستانی معیشت کو بہت آگے لےکر جائے گا، تقریب میں چین کے قونصلیٹ یو بورن سمیت اعلیٰ پولیس اورسول حکام نےبھی شرکت کی۔

 

مزید خبریں :