دنیا
12 اکتوبر ، 2016

مقبوضہ کشمیر میں یوم عاشورکا جلوس روکنے کیلئے پابندیاں

مقبوضہ کشمیر میں یوم عاشورکا جلوس روکنے کیلئے پابندیاں

 

مقبوضہ کشمیر میں دسویں محرم کو بھی کرفیو برقرار ہے۔قابض فورسز نے سری نگر سمیت متعدد علاقوں میں محرم کے جلوس نکالنے پر پابندی لگا رکھی ہے، کلگام میں گزشتہ روز بھارتی فوج کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی کشمیری دم توڑ گیا۔

3 ماہ مکمل ہونے کے بعد بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال معمول پر نہ آسکی، وادی میں 96 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے،محرم کے حوالے سے جلوس روکنے کیلئے سری نگر سمیت متعدد علاقوں میں قابض فورسز نے پابندیاں لگا رکھی ہیں ،مختلف راستوں میں خار دار تاریں لگا رکھی ہیں۔3 ماہ سے جاری کرفیو اور پابندیوں کے باعث کشمیروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

گزشتہ روز کلگام میں بھاری فوج کی گاڑی کی ٹکر سے ایک کشمیر ی نوجوان اویس احمد شیخ زخمی ہو گیا تھا ،جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

وادی میں آج بھی مکمل ہڑتال ہے ،حریت رہنماؤں کی اپیل پر کل تک ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں :