12 اکتوبر ، 2016
طارق معین صدیقی .....سندھ اور پنجاب کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں یوم عاشور پر موبائل فون سروس معطل کرنے کے احکامات جاری ہوگئے ہیں، دیگر شہروں میں حیدر آباد اور سکھر بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سروس دوپہر 12سے شام ساڑھے 7بجے تک معطل رہے گی ، لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ چاروں صوبوں، گلگت، فاٹا اور اسلام آباد انتظامیہ نے نو اور دس محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست دی تھی جبکہ کراچی، لاہور،راولپنڈی ،پشاور اور کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں ڈبل سواری پربھی پابندی ہے۔