12 اکتوبر ، 2016
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ 12اکتوبر 1999 ءپاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، اس دن ایک ڈکٹیٹر نے منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر ملکی ترقی وعوامی کی خوشحالی کادھرن تختہ کیا۔
ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوری عمل کے ذریعے وجود میں آیاپاکستان کا مستقبل بھی جمہوریت سے وابستہ ہے،12اکتوبر 1999ء کو لگنے والے مارشل لاء کے باعث ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی میں اضافہ ہوا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور کارکنوں سمیت دیگر جماعتوں نے جمہوری نظام کی بحالی کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج جمہوری اور عسکری قیادت مل کردہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کررہی ہےاور پاکستانی عوام جمہوری نظام کے ثمرات سے مستفید ہورہے ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مارشل لاء کے سیاہ دور میں صعوبتیں اورتکالیف برداشت کرنے والے ہمارے ہیروہیں۔