دلچسپ و عجیب
22 اکتوبر ، 2016

شکاگو: دو نایاب ننھے سرخ پانڈوں کی نمائش

شکاگو: دو نایاب ننھے سرخ پانڈوں کی نمائش

 

شکاگو کے لنکن پارک زو میں پیدا ہونے والے دو ننھے سرخ پانڈوں کو نمائش کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔

دونوں بچے 24جون کو پیدا ہوئے تھے جنہیں باقاعدہ طبی معائنہ کے بعد صحت مند قرار دے دیا گیا تھااور اب انہیں عوام کے سامنے نمائش کیلئے بھی پیش کردیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان نایاب ننھے پانڈوں کا نام بھی رکھ دیا گیا ہے جن میں ویو لینڈ مادہ پانڈا کا نام جبکہ شیف فیلڈ نر پانڈا ہے۔

واضح رہے یہ پانڈے چڑیا گھر کے نگرانوں کی تحویل میں ہیں جن کی نشوونما معمول کے مطابق ہے ۔

مزید خبریں :