پاکستان
26 اکتوبر ، 2016

وزیراعلیٰ سندھ سے کورکمانڈر کراچی کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سے کورکمانڈر کراچی کی ملاقات

 

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی ہے ،جس میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلیٰ سے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ کراچی سمیت صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزید خبریں :