پاکستان
26 اکتوبر ، 2016

سردی کی آمد، بالائی علاقوں میں گرم کپڑوں کا استعمال شروع

سردی کی آمد، بالائی علاقوں میں گرم کپڑوں کا استعمال شروع

 

گلگت بلتستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی سردی کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں جہاں سردی نے دستک دینا شروع کردی ہے،وہیں موسمی بیماریاں بھی عام ہونے لگیں ہیں،حب شہر کے مختلف علاقوں میں دھند چھانے سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں بھی صبح اور رات کو موسم ٹھنڈا ہوجاتا ہے جبکہ شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے،حب میں آج صبح شہر کے مختلف علاقوں میں دھند چھائی رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوںمیں موسم خشک رہے گا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :