کھیل
26 اکتوبر ، 2016

انگلینڈ سے میچ جیتنے کے بعد پش اپ لگانا اتفاقیہ تھا،نجم سیٹھی

انگلینڈ سے میچ جیتنے کے بعد پش اپ لگانا اتفاقیہ تھا،نجم سیٹھی

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمیننجم سیٹھی نے کہا کہ انگلینڈ سے میچ جیتنے کے بعد پش اپ لگانا اتفاقیہ تھا،مصباح نےپش اپ لگاناشروع کیا،کپتان کو دیکھ کر پوری ٹیم نےپش اپ لگادیے۔

نجم سیٹھی نے یہ بات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے رانا افضال کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

رانا افضال نے سوال کیا تھا کہ یہ کیاہے کرکٹ میچ جیت جائیں تو پش اپ کرتے ہیں اور ہار جائیں تو نہیں؟

نجم سیٹھی نے کہا کہ حالیہ صورت حال میںیہ ایک سیاسی نوعیت کا سوال ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم نےانگلینڈ، ویسٹ انڈیز اورآسڑیلیا کادورہ کرناتھا جو تمام ٹف دورےتھے، اس کے لیے ٹریننگ دلانے کیلئے ہم نے ٹیم کو آرمی اکیڈمی بھیجا، انگلینڈ سے میچ جیتنے کے بعد پش اپ لگانا اتفاقیہ تھا۔

چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کا کہنا ہے کہ مصباح نےپش اپ لگاناشروع کیا، کپتان کو دیکھ کر پوری ٹیم نےپش اپ لگادیے، مصباح کےپش اپ لگانےکامقصد یہ دکھاناتھاکہ42سال کاہونے کےباوجودبھی مضبوط ہوں۔ بعد میں ہم نے ٹیم کو کہا کہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے،اس کے بعد ہم کافی بار ٹیسٹ میچ جیتےلیکن دوبارہ پش اپس نہیں لگائےگئے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے ٹاسک دیا کہ غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لے کر آئیں۔جب بھی کوئی ٹیم پاکستان بلانے لگتے ہیں کوئی بڑا واقعہ ہوجاتا ہے۔

مزید خبریں :