پاکستان
22 نومبر ، 2016

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں پر دھند کا راج

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر دھند نے ڈیرے ڈال لئے ہیں، نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے جبکہ فیصل آباد میں حد نگاہ 100میٹر رہ گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے کئی شہروں میں دھند بڑھ گئی ہے ، پنجاب کے شہر فیصل آباد اور گردو نواح میں دھند کا راج ہے جبکہ درجہ حرات 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان شہر اور گرد و نواح میں دھند بڑھ گئی ہےجس کی وجہ سے حد نگاہ 5 سو میٹرہوچکا ہے جبکہ درجہ حرارت بھی کم ہوکر 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے ۔

ملتان کے قریب نیشنل ہائی وے پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے جبکہ موٹروے پولیس نے بھی 5 مقامات پر بریفنگ پوائنٹ قائم ہیں۔

مزید خبریں :