انٹرٹینمنٹ
16 دسمبر ، 2016

فیس بک: جعلی خبروں سے نمٹنے کیلئے فیچر متعارف

فیس بک: جعلی خبروں سے نمٹنے کیلئے فیچر متعارف

سماجی رابطے کی سب سے بڑی سائٹ فیس بک نے جعلی خبروں سے نمٹنے کے لیےنیا فیچر متعارف کرایا ہے،جو خبروں میں موجود غلط معلومات کا پھیلائو روکے گا ۔

متعارف کرائے گئے رپورٹنگ فیچرز کے متعلق کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ہم لوگوں کو آواز دینے کے حق میں ہیں اور ہم سچ اور جھوٹ کا فیصلہ کرنے والے نہیں ہیں، اس لیے ہم اس مسئلے پر بہت احتیاط سے کام کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ نے کسی بھی پوسٹ کو رپورٹ کرنے کے لیے موجود آپشنز میں ایک نئے آپشن کا اضافہ کیا ہے، جس کا عنوان ہے ’یہ ایک جعلی خبر ہے‘۔

یہ آپشن ہم اب تک کسی پریشان کن پوسٹ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

مزید خبریں :