پاکستان
09 جنوری ، 2017

خانانی اینڈ کالیاایگزیکٹ کیس، ایف آئی اے ٹیم کراچی پہنچ گئی

خانانی اینڈ کالیاایگزیکٹ کیس، ایف آئی اے ٹیم کراچی پہنچ گئی

 

خانانی اینڈ کالیا منی لانڈرنگ اور ایگزیکٹ کیس کی تفتیش کا جائزہ لینے ایف آئی اے کی ٹیم کراچی پہنچ گئی،جس نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سےملاقات کی ہے،ذرائع کے مطابق ٹیم تحقیقاتی افسروں سے بھی ملے گی۔

خانی اینڈ کالیا منی لانڈرنگ اور ایگزیکٹ کیس کی تفتیش کا جائزہ لینے کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم لاہور سے کراچی پہنچ گئی ہے۔

خانانی اینڈ کالیا منی لانڈرنگ اور ایگزیکٹ کیس کی تفتیش کا جائزہ لینے کیلئے کراچی پہنچے والی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضیاء الاسلام اور دیگر شامل ہیں۔

چار رکنی ٹیم نے کراچی میں ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ عاصم قائم خانی سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں کیسز کی اب تک کی تفتیش کا جائزہ لیا گیا۔

چار رکنی ٹیم مزید کچھ دن کراچی میں قیام کرے گی، ٹیم ان کیسز کے تحقیقاتی افسروں سے بھی ملاقات کرے گی اوراپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو چند دنوں میں پیش کرے گی۔

مزید خبریں :