کھیل
01 فروری ، 2017

وہاب ریاض والد کے انتقال پر غم سے نڈھال

وہاب ریاض والد کے انتقال پر غم سے نڈھال

قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولر وہاب ریاض دوحاسےواپس لاہور پہنچ گئے ، وہاب ریاض کے والد شیخ اسکندر گزشتہ روز دوحا میں انتقال کرگئے تھے، شیخ اسکندر کی نماز جنازہ آج دوپہرڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی۔

وہاب ریاض کےوالدشیخ اسکندر جگر کےعارضے میں مبتلا تھے اور دوحا کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھےجہاں وہ اپنے خالقِ حقیقی سےجاملے۔

کرکٹر وہاب ریاض غیر ملکی ایئرلائنز کی پرواز کےذریعےلاہورپہنچے تووہ شدت غم سےنڈھال اور اشکبار تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شیخ اسکندر کی نماز جنازہ آج دوپہر ڈیڑھ بجے جامع مسجد ای بلاک ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

 

مزید خبریں :