پاکستان
07 فروری ، 2017

غیر معیاری اسٹنٹ سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت

 

 غیر معیاری اسٹنٹ سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ امریکی اسٹنٹ کو رجسٹرنہیں کیا چین والے کو کر لیا، اسمگل شدہ اسٹنٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، محکمے اپنا قبلہ درست کرلیں، غیرذمہ دارانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں غیر معیاری اسٹنٹ سے متعلق سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بورڈ ممبران کی اہلیت کی تفصیلات طلب کر لیں ۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ بورڈ اجلاس میں اسٹنٹ رجسٹریشن درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ درخواستیں اتنا عرصہ کیوں پڑی رہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ محکمے اپنا قبلہ درست کر لیں، آئندہ غیر ذمہ دارانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسمگل شدہ اسٹنٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

کیس کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

 

مزید خبریں :