پاکستان
16 فروری ، 2017

کامرہ :مزید 16 جے ایف 17 تھنڈرپاک فضائیہ میں شامل

 

 

پی اے سی کامرہ میں مزید 16جے ایف 17 تھنڈر تیار کر کے پاک فضائیہ میں شامل کر دیئے گئے۔جے ایف 17تھنڈر پاک فضائیہ کی ضروریات پوری کریں گے ۔

کامرہ میں پاک فضائیہ کو جے ایف 17تھنڈر طیارے شامل کئے جانے کی تقریب میں وزیردفاع خواجہ آصف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نےتقریب میں شرکت کی ۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن 14کا معائنہ کیا۔ جے ایف 17تھنڈر دوسرے ملکوں کو برآمد کرنے کے لیے بھی دستیاب ہیں۔ پاک فضائیہ کے بلاک ون اور بلاک ٹو کے 70سے زائد طیارے موجود ہیں ۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ جرات اور بہادری کی علامت ہے ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی شمولیت پاک فضائیہ کیلئے تاریخی اہمیت کی حامل ہے

 

 

 

 

مزید خبریں :