پاکستان
17 فروری ، 2017

اقوام متحدہ اور افغانستان کی سیہون دھماکے کی مذمت

اقوام متحدہ اور افغانستان کی سیہون دھماکے کی مذمت

اقوام متحدہ اور افغانستان نے سیہون دھماکے کی مذمت کی ہے ، اقوام متحدہ نے حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کوجلد انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا ہے۔

ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے بیان میں پاکستانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیااورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت پاکستان کی لڑائی کی اقوام متحدہ حمایت کرتا ہے ۔

ادھر افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے۔

 

مزید خبریں :