دنیا
17 فروری ، 2017

امریکا : روبرٹ ہارورڈ کا قومی سلامتی کا مشیر بننے سے انکار

امریکا : روبرٹ ہارورڈ کا قومی سلامتی کا مشیر بننے سے انکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی مشیر کے لیے منتخب کئے گئے ریٹائرڈ وائس ایڈمرل روبرٹ ہارورڈ نے یہ عہدہ سنبھالنے سے انکار کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ مائیکل فلن کے استعفے کے بعد روبرٹ ہارورڈ کو قومی سلامتی مشیر کے عہدے کی پیش کش کی گئی ،لیکن ایڈ مرل ہارورڈ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اس عہدے سے انکار کردیا ہے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ہارورڈ اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان تنازع یہ بات بنی کہ وہ اس عہدے کے ماتحت کام کرنے کے لیے اپنی ٹیم لانا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل روس سے تعلقات پر مائیکل فلن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

 

مزید خبریں :