کھیل
17 فروری ، 2017

پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز کا ہدف

پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز کا ہدف

 

پاکستان سپر لیگ میں پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک سو اٹھارہ رنز کا ہدف دیا ہے، بارش کی وجہ سے میچ سولہ سولہ اوور تک محدود کردیا گیا ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کے تمیم اقبال نے 46 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، محمد حفیظ نے 16 ، کامران اکمل صفر اور مورگن 1 رنز اسکور کرپائے جبکہ صہیب مقصود 24 گیندوں پر 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں تین تین میچز کھیل چکی ہیں، دونوں ٹیموں نے دو، دو میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک، ایک میں شکست ہوئی ہے۔ اس طرح دونوں ٹیموں کے چار، چار پوائنٹس ہیں تاہم رن ریٹ کے اعتبار سے پشاور زلمی کو برتری حاصل ہے۔

آج کا دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان رات نو بجے ہوگا۔ جیوسوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کر رہا ہے۔

مزید خبریں :