صحت و سائنس
25 فروری ، 2017

پاکستان میں دل کے امراض میں خطرناک حد تک اضافہ

پاکستان میں دل کے امراض میں خطرناک حد تک اضافہ

 

پاکستان میں دل کے امراض خطرناک حد تک بڑھ گئے، جان لیوا مرض زائد عمر کے افراد کے علاوہ نوجوانوں میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ماہرین طب نے روغنی کھانوں کے استعمال اور ورزش نہ کرنے کو اس کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔

پاکستان کی آبادی کا 30 فیصد حصہ دل کے مختلف امراض میں مبتلا ہے ۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ذیابیطس ،بلڈ پریشر ،کولیسٹرول میں اضافے کے سبب دل کے امراض ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں ۔

خاص طور پر بڑھتی ہوئی عمر اور خاندان یا والدین میں کسی کو اگر دل کا مرض لاحق ہے توان کے بچوں کو خاص طور پر اپنے معمولات زندگی کو بہتر کرنے کی ضروری ہے ۔

سربراہ کراچی انسٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز ،ڈاکٹر زاہد جمال کا کہنا ہے کہ اگر کسی فر د کوسینے میں درد ،دل میں تکلیف ،سانس کے پھولنے کی شکایت ہوتو فوری طور پر ڈاکٹر سے معائنہ کرائے۔

ایڈمنسٹریٹر قومی ادارہ برائے امراض قلب ،ڈاکٹر حمید اللہ ملک کے مطابق دل کے امراض سے بچنے کے لئے روغنی کھانوں سے پرہیز اور یو میہ کم سے کم 30 منٹ تک واک کرنا انسانی صحت کے لئے مفید ہے ۔

 

مزید خبریں :