کاروبار
14 مارچ ، 2017

کم ڈیوٹی میں مال کی کلیئرنس کا ایک اور کیس پکڑاگیا

کم ڈیوٹی میں مال کی کلیئرنس کا ایک اور کیس پکڑاگیا

کسٹمزنے زیادہ قیمت کےمال کی کم ڈیوٹی میں کلیئر نس کا ایک اور کیس پکڑ لیا،2 سال امپورٹ کے دوران قومی خزانے سے 10 کروڑ روپے چوری کیے گئے۔

کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق سندر ٹریڈنگ کمپنی نے الیکٹرک آلات کم قیمت ظاہرکر کے قومی خزانے کو 10 کروڑ روپے نقصان پہنچایا۔

انٹیلی جنس حکام کے مطابق کچھ آلات 300 ڈالر کے تھے، لیکن انہیں کم قیمت30 سے 40 ڈالر ظاہر کیا گیا۔

کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق کمپنی کے دفتر میں چھاپے کے دوران ہنڈی سے سنگاپور رقم ترسیل بھی پکڑی گئی، کمپنی مالک گرفتار کر کے ریمانڈ کے دوران تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :