کاروبار
16 مارچ ، 2017

پاکستان کو مئی میں ابھرتی ہوئی معیشت کا درجہ ملےگا

پاکستان کو مئی میں ابھرتی ہوئی معیشت کا درجہ ملےگا

امریکا کے ماڈرن انڈیکس اسٹریٹجی انڈیکسز نے پاکستان کو اس سال مئی میں ابھرتی ہوئے معیشت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی گزشتہ برس کے دوران ایشیا میں سب سے بہتررہی ۔

ایک اعلامیےمیں امریکی ادارے ایم ایس سی آئی نے بتایا کہ مئی میں انڈیکس کا وسط مدتی جائزہ لیا جائے گا، اس دوران پاکستان انڈیکس کو ’ایمرجنگ مارکیٹ ‘کا درجہ دے دیا جائےگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ برس کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےایم ایس سی آئی ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ میں 35فیصد اضافہ دیکھا گیا ، اس دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی ایشیا میں سب سے بہتررہی ۔

برطانوی جریدے اکنامسٹ کے مطابق جی ڈی پی میں اضافے سے پاکستان کے اسٹاک ایکسچینج میں بہتری ، غربت کی شرح میں کمی اور شہری آبادی میں مڈل کلاس بڑھی ہے۔