انٹرٹینمنٹ
17 مارچ ، 2017

فلم ’’وائس فرام دی اسٹون‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

فلم ’’وائس فرام دی اسٹون‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

دہشت اور خوفناک مناظر سے بھرپورہالی ووڈ سپر نیچرل تھرلرفلم وائس فرام دی اسٹون کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ایرک ڈی ہوول کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک نرس کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی ماں کی موت کے بعد گْم سْم رہنے والے ایک بچے کی مدد کرتی ہے۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں ایمیلیا کلارک،مارٹن کاکوس،کیٹرینا مورینو،لیزا گیسٹونی اور ریمو گیرون سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

اسٹیفانو گیلینی کی پروڈیوس کردہ یہ فلم28اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :