دلچسپ و عجیب
17 مارچ ، 2017

عشروں سے بےگھرہسپانوی شخص ماڈلنگ کاسوچنےلگا

عشروں سے بےگھرہسپانوی شخص ماڈلنگ کاسوچنےلگا

پچپن برس سے بےگھرہسپانوی شخص کو ہیئرسیلون میں نہلادھلاکر میک اوور کیا گیاتو اس کی صورت ہی بدل گئی، وہ اب اسلام آبادکےارشدخان کی طرح ماڈلنگ کاسوچنےلگا۔

اسپین کا رہائشی55 سالہ جوز اینٹونیو نامی بے گھر شخص غیر قانونی کارپارکنگ کی دیکھ بھال کرکے اپنے لیے بمشکل خوراک کا انتظام کرپاتا ہے ۔ وہ پہلے الیکٹریشن کا کام بھی کیا کرتا تھا۔ تلخ تجربات نے اس کو اس حال تک پہنچادیا۔

کارپارکنگ کے قریب واقع ایک سیلون مالک نے اسے میک اوورکی پیشکش کی ۔ لمبے بالوں اور میلے کپڑوں کے ساتھ سیلون جانے والے جوزنےکچھ ہی دیر بعد جب خود کو ٹپ ٹاپ حالت میں دیکھاتو خوشی سے رو پڑا۔اب اسے کوئی بہتر ملازمت ملنے کی امید ہے۔

اسلام آباد کا چائے فروش ارشد خان کامقدربھی کچھ ایسےہی سنوراتھا جب اس کی تصاویریورپی اخبارات کی زینت بنیں اور پھر ارشد کو ماڈلنگ کاموقع مل گیا۔اسپین کا اینٹونیو بھی اب ماڈلنگ کےخواب دیکھ رہاہے۔

مزید خبریں :