خصوصی رپورٹس
18 مارچ ، 2017

جنگ ستمبر کے ہیرو ایم ایم عا لم کی چوتھی برسی

جنگ ستمبر کے ہیرو ایم ایم عا لم کی چوتھی برسی

جنگ ستمبر کے ہیرو ایم ایم عا لم کی چوتھی برسی آج منائی جارہی ہے،انہوں نے بھارت کے 5 طیارے ایک منٹ میں مار گرائے، ان کا یہ کارنامہ گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے، ان کو ستارہ جرات سے بھی نوازا گیا ۔

پاکستان کے جنگی ہواباز،محمد محمود عالم 6 جولائی 1935 ءکو بھارت کے شہر کولکتہ میں پیدا ہوئے اور 1953 میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔

انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 1965 ءکی جنگ میں شجاعت اور بہادری کی تاریخ رقم کی، جس پران کو ستارہ جرات سے نوازا گیا ۔

قوم کے یہ ہیرو 18 مارچ 2013 ءکو طویل علالت کے بعد78 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

لاہور میں ایک اہم سڑک کا نام فخر پاک فضائیہ ایئر کموڈور محمد محمود عالم کے نام پر ایم ایم عالم روڈ رکھا گیا ۔

مزید خبریں :