خصوصی رپورٹس
18 مارچ ، 2017

کچھ سال قبل کراچی میں گورننس کا شدید فقدان تھا،گورنر سندھ

کچھ سال قبل کراچی میں گورننس کا شدید فقدان تھا،گورنر سندھ

گورنرسندھ محمد زبیر نےکہا ہے کہ کچھ سال قبل کراچی میں گورننس کا شدید فقدان تھا،لیکن اب کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، ایم کیو ایم کے 2 حصوں میں بٹنے سےکراچی کی سیاست میں خلا پیدا ہوگیاہے۔

کراچی میں جنگ گروپ کے زیر اہتمام پروگرام میں گفتگو میں گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ابتدا میں کراچی کے عوام کو حقوق نہیں ملے جس کے باعث ایک جماعت ابھر کر سامنے آئی،جس کے کچھ عرصے بعد کراچی کے حالات خراب ہونا شروع ہوگئے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں گورننس کا شدید فقدان تھا جس کی وجہ سے 10 منٹ کے نوٹس پر شہر بند کردیاجاتا تھا،لیکن اب کراچی کے حالات بہتر ہیں ۔

فاروق ستار کی گزشتہ روز گرفتاری سے متعلق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کل رات بدقسمتی سے ایک واقعہ ہوا جس میں فاروق ستار کو گرفتار کیا گیا،بعد میں ایک سسٹم کے تحت انہیں رہاکردیا گیا۔اگر وہ رہا نہ ہوتے تو آج مجھے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا۔

مزید خبریں :