شہر شہر
18 مارچ ، 2017

ملتان میں بھی ننھی گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد کا شکار

ملتان میں بھی ننھی گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد کا شکار

احمد بزدار...ملتان میں یونین کونسل کے چیئرمین کے گھر میں کام کرنے والی گھریلو ملازمہ آئے روز کے تشدد سے تنگ آکر گھر سے بھاگ گئی اور ووکیشنل سینٹر پہنچ گئی جہاں پولیس نے پوچھ تاچھ شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق عروج شالیمار قالونی میں موجود گھر میں پچھلے کئی سال سے کام کرتی ہے، بچی چیئرمین قصبہ مڑل میاں عاصم کے ملتان میں موجود گھر میں ملازمہ ہے، جس کا تعلق قصبہ مڑل سے ہے۔

دس سالہ عروج کے مطابق اسے روزانہ چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر مارا جاتا ہے، وہ آج زیادہ مار پڑنے پر گھر سے بھاگ کر شالیمار ووکیشنل سینٹر آگئی ہے،ووکیشنل سینٹر پر موجود خاتون نے پولیس کو اطلاع دی ۔

مزید پوچھ گچھ کے لیے تھانہ زکریا کی پولیس بچی کو اپنے ساتھ لے گئی ہے۔

مزید خبریں :