شہر شہر
19 مارچ ، 2017

‎سکھرمیں پھولوں کی نمائش، رنگوں کی بہار

‎سکھرمیں پھولوں کی نمائش، رنگوں کی بہار

سکھر میں دو روزہ پھولوں کی نمائش میں ہرطرف رنگوں کی بہار چھاگئی ۔ مختلف خوشبوؤں کے خوبصورت احساس نے نمائشں میں آئے افراد پرسحر طاری کردیا۔

‎سکھر میں آئی بی اے یونیورسٹی میں دو روزہ نمائش میں پھولوں کی 50 اقسام رکھی گئیں۔مختلف رنگوں کے پھولوں سے سجے گلدستوں کے دلکش مناظر کو شرکا نے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرلیا۔نمائش میں پھولوں کے ساتھ بچے بھی مہکتے اورچہکتے رہے۔

پھول زندگی میں خوشیوں کا رنگ بکھیر دیتے ہیں اور ان کی خوشبو الگ ہی سکون دیتی ہے ۔شرکاء نے پھولوں کی نمائش میں بھرپوردلچسپی لی اوراسے موسم بہارکا سالانہ ایونٹ بنانے کی خواہش کا اظہارکیا ۔

شرکاء کا کہناتھا کہ نمائش میں پھولوں کی کئی اقسام ایک ساتھ دیکھنے کو ملی ہیں،پہلے ان سےلگاؤ تو تھا مگر ان کے بارے میں معلومات نہیں تھی۔

مزید خبریں :