کھیل
19 مارچ ، 2017

چیئرمین ای سی بی کا عمران خان کے بیان پر اظہار ناراضی

چیئرمین ای سی بی کا عمران خان کے بیان پر اظہار ناراضی

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے عمران خان کی جانب سے مایہ ناز کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے کے بیان پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

کولن گریوس نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ڈیرن سیمی اور ڈیوڈ ملان ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں،عمران خان کا ان کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنابالکل درست نہیں۔

چیئرمین ای سی بی نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل نہایت شاندار ایونٹ تھا،جس کے انتظامات عمدہ طریقے سے کئے گئے تھے ۔

مزید خبریں :