شہر شہر
19 مارچ ، 2017

گوجرانوالہ : لڑکی نے رقم ہتھیا کردوست کو قتل کردیا

فیس بک کی دوستی نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ،گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر لڑکی نے رقم ہتھیا کر دوست کو قتل کردیا ، لڑکی واردات کے بعد نیپال فرار ہوگئی ۔

تفتیشی حکام کے مطابق 22سالہ شیرون کی لاش کھیتوں سے جبکہ کپڑے اور موبائل لڑکی کے گھر سے برآمد ہوئے ، لڑکی کے والدین کو حراست میں لے لیا ہے جو کہتے ہیں کہ بیٹی نیپال جاچکی ہے۔

پولیس کے مطابق کھیتوں سے ملنے والی لاش کی شناخت شیرون بھٹی کے نام سے ہوئی،واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، دونوں کی دوستی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہوئی، سیالکوٹ کی لڑکی نے اسے ملنے کے لئے بلایا، پیسے ہتھیائے اور قتل کی واردات کے بعد فرار ہوگئی۔

مقتول کےکزن نے الزام لگایا ہے کہ شیرون بھٹی کواس کی دوست نےقتل کیا، شیرون کی ایک لڑکی سےسماجی ویب سائٹ پردوستی ہوئی، مقتول لڑکی سےملنے گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے لڑکی سمبڑیال کی رہائشی ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کے والدین کو حراست میں لےلیاہے، لڑکی کے گھر سے شیرون کا موبائل، کپڑے اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے، لڑکی کےوالدین کاکہناہےکہ ان کی بیٹی نیپال جاچکی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی اور لڑکے نےبیرون ملک جانےکاپلان بنایا تھا، رقم ہتھیانےکےبعد لڑکی نے اسے قتل کردیا، 22سالہ شیرون باغبان پورہ کارہائشی اور نرسنگ کاکورس کر رہا تھا۔

مزید خبریں :