خصوصی رپورٹس
19 مارچ ، 2017

درگاہ نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین بھتیجے سمیت کراچی پہنچ گئے

درگاہ نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین بھتیجے سمیت کراچی پہنچ گئے

درگاہ نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین سید آصف علی نظامی اور ان کے بھتیجے سید ناظم علی نظامی گزشتہ رات کراچی میں اپنے رشتے داروں کے گھر پہنچ گئے۔وہ اندرون سندھ اپنے مریدوں سے ملنے گئے تھے جہاں موبائل نیٹ ورک نہیں تھا۔

بیٹے سید ساجد علی نظامی کاکہناتھاکہ والد آصف نظامی اور کزن ناظم نظامی سے بات چیت ہوئی ہے، وہ خیریت سے ہیں اور کل پی آئی اے کی پرواز سے بھارت واپس آرہے ہیں۔

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان کی ناظم نظامی سے بات چیت ہوئی ہے اور وہ خیریت سے ہیں۔

نئی دلی میں واقع درگاہ نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین 80 سال کے آصف نظامی اور ناظم نظامی اندرون سندھ اپنے مریدین سے ملنے گئے تھے، دونوں افراد جس علاقے میں تھے وہاں موبائل کوریج نہ ہونے کے باعث اپنی خریت سے رشتے داروں کو نہیں بتاسکے تھے۔

بھارتی حکومت نے دونوں افراد کی گمشدگی کا معاملہ حکومت پاکستان کے ساتھ بھی اٹھایا تھا۔

مزید خبریں :