پاکستان
20 مارچ ، 2017

پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی گنجائش نہیں ، چودھری نثار

چودھری نثار علی خان کا کہناہے کہ پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی گنجائش نہیں ، آپریشن ضرب عضب کے بعد پاکستان میں کسی دہشت گرد تنظیم کا ہیڈ کوارٹر نہیں ہے۔

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک بھرمیں ہزاروں گرفتاریاں کیں، دنیا بھی کہتی ہے کہ بہتری آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اور فرقہ وارانہ تنظیموں میں فرق ہے ،وفاقی وزیرداخلہ نے کراچی پر بھی بات کی اور کہا کہ کراچی کی صورتحال سب نے مل کر بہتر کی ، کئی لوگوں کو خواہ مخواہ پوائنٹ اسکورنگ کا شوق ہے ۔

مزید خبریں :