پاکستان
20 مارچ ، 2017

بنی گالہ میں مبینہ تجاوزات،عمران کا چیف جسٹس کو خط

بنی گالہ میں مبینہ تجاوزات،عمران کا چیف جسٹس کو خط

بنی گالہ میں مبینہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لیے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سی ڈی اے کے خلاف چیف جسٹس ثاقب نثار کو خط لکھ دیا۔

عمران خان نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ بنی گالا کو تعمیرات کا جنگل بنایا جارہا ہے، پارک اور باغ کی زمین پر تجاوزات ہورہی ہیں،سی ڈی اے کی ملی بھگت سے بغیر نقشے کے بڑے بڑے پلازے بھی تعمیر کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے خط میں مزید کہا ہے کہ میری آنکھوں کے سامنے کئی درختوں کو کاٹ دیا گیا،چیف جسٹس نوٹس لے کر بنی گالا میں ہونے والی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات رکوائیں۔

مزید خبریں :