دنیا
20 مارچ ، 2017

سوڈان میں پاکستانی سمیت تیل کمپنی کے چارملازمین اغوا

سوڈان میں پاکستانی سمیت تیل کمپنی کے چارملازمین اغوا

سوڈان میں باغیوں نے پاکستانی سمیت چار آئل ورکرز کو اغوا کرلیا، دو ہفتے قبل بھی باغیوں نے بھارتی آئل ورکرز کو اغوا کرلیا تھا۔

باغیوں نے جنوبی سوڈان کی پیٹرولیم کمپنی کے چار ملازمین کو اغوا کرلیا، باغیوں نے چینی اور ملائیشین کمپنیوں سے ملک چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے، باغی غیر ملکی کمپنیوں کے ملک میں کام کرنے کے خلاف ہیں۔

سوڈانی حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں سے اغواشدہ افراد کی بازیابی کے لیے مذاکرات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :