دنیا
21 مارچ ، 2017

نسلی امتیاز کے خاتمے کا آج عالمی دن

نسلی امتیاز کے خاتمے کا آج عالمی دن

پاکستان سمیت پوری دنیا میں نسلی امتیاز کے خاتمے کاعالمی دن آج منایا جارہا ہے، اقوام متحدہ کے تحت اس عالمی دن کو منائے جانے کا مقصد انسانی حقوق کی پاسداری اور ہمارے اجتماعی احساس ذمہ داری کو فروغ دینا ہے۔

یہ دن 21 مارچ 1960 کو جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے مرنے والے 69 افراد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

پہلی بار نسلی امتیاز کے خاتمے کا عالمی دن 1966 میں منایا گیا۔

عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں نسلی امتیاز کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لئے تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

اگرچہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے معاہدے کے تحت تمام افراد برابر ہیں تاہم آج تک نسلی امتیاز کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہوسکا اور آج بھی لاکھوں افراد دنیا بھر میں نسلی امتیاز کا شکار ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :