کھیل
21 مارچ ، 2017

دورہ ویسٹ انڈیز، قومی کرکٹ ٹیم آج روانہ ہوگی

دورہ ویسٹ انڈیز، قومی کرکٹ ٹیم آج روانہ ہوگی

نئے ٹیلنٹ اور سینئر کے تجربے کے بھروسے سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم منگل اور بدھ کی شب ایک مشکل سیریز میں شرکت کے لئے کراچی سے براستہ، دبئی اور لندن، بارباڈوس روانہ ہورہی ہے۔

پاکستانی ٹیم کی ون ڈے سیریز میں کارکردگی بہت اہمیت کی حامل ہے۔ سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ون ڈے سیریز جیت کر ورلڈ کپ کے کوالی فائنگ رائونڈ سے بچنا چاہتے ہیں۔ یہ سیریز میرے لئے ایک مشکل چیلنج ہے، کوشش کروں گا کہ مجھے جو ذمے داری دی گئی ہے پر پورا اتر سکوں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ کپتان کی حیثیت سے میری کوشش ہوگی کہ فرنٹ سے لیڈ کروں ۔ اگر کپتان کارکردگی دکھائے تو اس سے پوری ٹیم میں نیا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ میری کارکردگی سے پوری ٹیم میں جان پیدا ہوگی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹر نیشنل میچ ہوں گے۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد پہلی بار ون ڈے سیریز میں کپتانی کریں گے انہیں اظہر علی کی جگہ کپتان بنایا گیا ہے۔

 

مزید خبریں :