پاکستان
21 مارچ ، 2017

یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل آج اسلام آباد میں ہوگی

یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل آج اسلام آباد میں ہوگی

یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل آج اسلام آباد میں ہو گی،صبح ساڑھے5 تا دن 1 بجےموبائل فون سروس معطل رہےگی۔

ذرائع کے مطابق موبائل سرس پریڈ ایونیوکےارد گرد10 کلومیٹر کےعلاقےمیں بندہو گی۔

فیصل ایوینیو زیرو پوائنٹ تا فیض آباد سمیت پریڈ ایونیو کے ارد گرد کئی سڑکیں ٹریفک کےلیے بند رہیں گی۔

تئیس مارچ کی پریڈ کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل آج ہو گی۔سٹی ٹریفک پولیس اسلام آباد اور راولپنڈی نے فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر جامع ٹریفک پلان جاری کردیا۔

فیض آباد انٹر چینج صبح 5 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مکمل بند ہوگا، کرال چوک سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو لنک روڈ پر موڑا جائے گا، مری سے آنے والی ٹریفک کو سترہ میل ٹول پلازہ پر روک لیا جائے گا،ایبٹ آباد سے آنے والی ٹریفک کو باڑیاں کے مقام پر روکا جائے گا۔

راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک شمس آباد ڈبل روڈ سے داخل ہوگی جبکہ اسلام آباد سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک آئی جے پی روڈ سے کٹاریاں اور پنڈوڑہ چوک استعمال کرے گی، پارک روڈ سے راول ڈیم چوک اور مری روڈ استعمال ہوگا۔

ایئرپورٹ سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کھنّہ پُل سے لہتراڑ روڈ اور ترامڑی چوک سے پارک روڈ جائے گی۔

مزید خبریں :