پاکستان
21 مارچ ، 2017

پنجاب اور سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن مکمل

پنجاب اور سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن مکمل

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہاہے کہ پنجاب اور سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن کا کام 100 فیصد مکمل ہو چکا۔30ہزار جعلی پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کئے گئے۔ ملک بھر میں 3 لاکھ 44 ہزار 597 افراد کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزارت داخلہ نے ایوان کو تحریری بتایا کہ ملک میں 3 لاکھ 44 ہزار 597 افراد کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں۔

پشتو زبان والے 2 لاکھ 17 ہزار72 افراد کے، پنجابی زبان والوں 29 ہزار 510 افراد کے شناختی کارڈز بلاک کیے، بلوچی زبان بولنے والے 8 ہزار 426 افراد کے جبکہ سندھی زبان بولنے والے 7 ہزار 37 افراد کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے۔

اردو بولنے والوں 41 ہزار 456 افراد کے شناختی کارڈز بلاک ہوئے۔6 ہزار 952 غیرملکیوں کےشناختی کارڈز بلاک کیے گئے، پشتونوں کے بلاک شناختی کارڈ زیادہ اس لیے ہیں کہ 35لاکھ افغان پاکستان آئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پنجاب اور سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن کا کام سو فیصد مکمل ہو چکا ہے۔وزارت منصوبہ بندی نے بتایا کہ ملک میں ساڑھے 5 کروڑ سے زائد آبادی خط غربت سے نیچے ہے،جو 29 فیصد ہے۔

 

مزید خبریں :