پاکستان
21 مارچ ، 2017

پنجاب میں سرچ آپریشن ، 39 افراد زیر حراست

پنجاب میں سرچ آپریشن ، 39 افراد زیر حراست

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران تین اشتہاریوں سمیت 39 افراد کو حراست میں لیاگیا، گھروں کی تلاشی لی گئی اور مکینوں کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی ۔

لودھراں کی بستی تھلی میں سرچ آپریشن کے دوران 11مشتبہ افرادکو زیرحراست لیاگیا ہے ۔آپریشن کے دوران 20سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی اور مکینوں کی بائیومیڑک تصدیق کی گئی ۔

بھکر کے علاقوں دلے والا اور کلورکوٹ میں سرچ آپریشن میں 3اشتہاریوں سمیت17 افراد کو گرفتار کیاگیا ہے ۔

حافظ آباد کےمختلف علاقوں سے 11ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں ۔ملزمان کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :