پاکستان
24 مارچ ، 2017

طیبہ تشدد کیس:اسلام آباد ہائیکورٹ کا خود ٹرائل کرنے کا فیصلہ

طیبہ تشدد کیس:اسلام آباد ہائیکورٹ کا خود ٹرائل کرنے کا فیصلہ

کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کا مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئے سرے سے چلے گا ،عدالت نے خود ٹرائل کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں کیا ہے۔

عدالت نے عاصمہ جہانگیر کی ٹرائل ہائی کورٹ میں چلانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں۔

اس حوالے سے ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 17مارچ کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا،جس میں مقدمہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے سرے سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیشن کورٹ نے ملزمان ایڈیشنل سیشن جج خرم علی خان اور اہلیہ ماہین ظفر کا بچی کے ساتھ پہلا راضی نامہ مسترد ہونے کے بعد دوسرا راضی نامہ قبول کرلیا تھا۔

مزید خبریں :