کھیل
12 اپریل ، 2017

تیسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز جیت لی

تیسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز جیت لی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں 6وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2سے جیت لی۔ پاکستان نے234 رنز کا ہدف 44ویں اوور میں عبور کرلیا۔

شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کی اور101 رنز بنائے جس میں 2چھکے اور 10چوکے شامل ہیں ۔انہوں نے میچ کے آخر میں چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی ۔وہ مین آف دی میچ اورمین آف دی سیریزقرارپائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ81 رنز اور سرفراز احمد24 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

میچ میں پاکستان کے اوپنرز نہ چل سکے ۔کامران اکمل صفر اور احمد شہزاد 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ بابر اعظم 16 رنز ہی بناسکے۔

ویسٹ انڈیز کے شینن گیبریل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 234رنز کا ہدف دیا تھا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ نے سب سے زیادہ 71رنز جبکہ جیسن محمد نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کی اور 59رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کی ، اس کی پہلی وکٹ 31 رنز پر گر ی جب لیوس 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، والٹن 19 اور پاول 23 رنز بناکر چلتے بنے،چوتھی وکٹ پر شائی ہوپ اور جیسن محمد نے 101 رنز کی شراکت بنائی۔

ویسٹ انڈیز کے جیسن محمد 59 اور شائی ہوپ 71 رنز بناکرنمایاں رہے، اس طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے ۔

محمد عامر ،جنید خان اور شاداب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حسن علی اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :