کاروبار
16 اپریل ، 2017

ایکسچینج کمپنیوں سے حکومت کو 60 ارب کی بچت ہوئی،چیئرمین فیپ

اشرف خان....
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ منتخب حکومت اپنے آخری بجٹ میں ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی اور عوام کو ریلیف دے کر اسے مثالی بنائے۔

کرنسی ایکسچینج کمپنیز گزشتہ چھ سالوں میں 10 ارب ڈالر زرمبادلہ وطن لائے، ایکسچینج کمپنیوں کی وجہ سے حکومت کی 60 ارب روپے کی بچت ہوئی، کیونکہ بینکوں کے ذریعے لائے جانے والے ہر ڈالر پر حکومت کو 6 روپے دینا پڑتے ہیں۔

ملک بوستان کے مطابق عالمی کساد بازار کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہورہے ہیں، برآمدات کم ہورہی ہیں اور درآمدات میں اضافہ ہورہا ہے،جس کے منفی اثرات ملکی زر مبادلہ ذخائر پر مرتب ہوہے ہیں۔

چیئرمین فیپ کے مطابق فارن کرنسی ایکسپورٹ کے ذریعے حکومت کو ہر ماہ 25 کروڑ ڈالر دے رہے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کیلئے نوٹس کا اجراء نامناسب عمل ہے، ایف بی آر افسران کو لامحدود اختیارات سے کاروباری طبقہ پریشان ہے۔

ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق ٹیکسوں کی بھر مار اور جائیداد قوانین میں تبدیلی سے ترسیلات زر میں گزشتہ 9ماہ کے دوران کمی آئی ہے ، حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ریلیف دے کر اس رجحان کو تبدیل کرے۔

مزید خبریں :