کھیل
18 اپریل ، 2017

آئی پی ایل: حیدرآباد نے پنجاب کو شکست دیدی

آئی پی ایل: حیدرآباد نے پنجاب کو شکست دیدی

انڈین پریمیئر لیگ میں دن کے دوسرے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے کنگز الیون پنجاب کو 5 رنز سے ہرادیا ہے۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان ڈیوڈ وارنر کے 70رنز کی مدد سے 6وکٹ پر 159رنز اسکور کیے تھے۔

اس سے پہلے میچ میں کنگز الیون پنجاب نے ٹاس جیت کر سن رائزرز حیدر آباد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔وارنر 70 اور نامن اوجھا نے 34 رنز کیساتھ نمایاں رہے، جبکہ کنگز الیون پنجاب کے بولرز جی جانب سے موہت شرما اور اکشر پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

حیدرآباد کے 160 رنز کے ہد ف کے تعاقب میں پنجاب کی پوری ٹیم 4.19 اوورز میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ٹیم کی جانب سے مننان وہرا نے 95 رنز اسکور کیے، لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے ، جس کے باعث پنجاب 5 رنز سے شکست سے دوچار ہوئی۔

سن رائزرز کے بولرز کی جانب سے بھنیشور کمارنے 19 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،جبکہ راشد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

آئی پی ایل میںآج گجرات لائنز اور رائل چیلنجز بنگلور کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔میچ شام ساڑھے 7 بجے راجکوٹ بنگلو ر میں کھیلا جائے گا۔

 

مزید خبریں :