Can't connect right now! retry
Advertisement

کھیل
18 اپریل ، 2017

پاک ویسٹ انڈیز سیریز:پہلا ٹیسٹ جمعہ سے شروع ہوگا

پاک ویسٹ انڈیز سیریز:پہلا ٹیسٹ جمعہ سے شروع ہوگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ جمعے سے جمیکا میں شروع ہوگا، ٹیسٹ سیریزسے پہلے ہونے والے واحد تین روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں ہی بری طرح ناکام رہیں۔

جمیکا میں کھیلے گئے ٹور میچ کے آخری دن قومی ٹیم 192 رنز پر ڈھیر ہو گئی، حسن علی اَن فٹ ہونے کے باعث بیٹنگ کےلیے نہ آسکے، سرفراز احمد 50 اور احمد شہزاد 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اسد شفیق 23 اور شان مسعود 14 رنز بنا کر ڈبل فیگر میں داخل ہوئے۔

ویسٹ انڈیز پریزیڈنٹ الیون نے دوسری اننگز 227 رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی لیکن پاکستانی بولرز 42 اوورز میں صرف دو وکٹیں ہی حاصل کر سکے، ہوم ٹیم نے 152 رنز اسکور کیے، کیرن پاول 84 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعہ سے جمیکا میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM