کاروبار
18 اپریل ، 2017

پہلی بار بجلی کی طلب 20 ہزار میگا واٹ سے تجاوزکرگئی

پہلی بار بجلی کی طلب 20 ہزار میگا واٹ سے تجاوزکرگئی

بڑھتی گرمی اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی پریشانی بڑھادی، ملک میں اپریل کے مہینے میں پہلی بار بجلی کی طلب 20 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گئی جبکہ شارٹ فال ساڑھے چھ ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ وزارت پانی و بجلی نے شہروں میں اعلانیہ لوڈ شیدنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے، دیہات میں 8 گھنٹے تک بڑھادیا۔

سورج جیسےجیسےگرمی برسارہاہے، وہیں ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ بھی 16گھنٹوں تک جاپہنچا ہے، گرمی میں اضافےکےساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھتی جارہی ہے۔

حیدرآباد، نواب شاہ، سکھر سمیت دیگرشہروں اور دیہی علاقوں میں10 گھنٹوں سےزائد کی لوڈشیڈنگ معمول ہے۔

جھنگ، چنیوٹ، گجرات، حافظ آباد اوردیگرشہروں میں گرمی کےساتھ 14،14گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ نےشہریوں کو پریشان کررکھاہے۔

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کےشہروں میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھتی جارہی ہے، شہری علاقوں میں چھ اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹوں کی اعلانیہ جبکہ 14گھنٹوں تک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاری ہے۔

خیبرپختونخواہ کےشہروں نوشہرہ، رسالپور، جہانگیرہ اور پبی میں 12سے16گھنٹوں تک بجلی غائب رہنےسےشہریوں کوشدید پریشانی کاسامناہے۔

آزادکشمیراور گلگت بلتستان کےشہری بھی لوڈشیڈنگ کےستائےہوئےہیں، 14گھنٹوں سےزائدبجلی غائب رہتی ہے۔

مزید خبریں :