کھیل
19 اپریل ، 2017

آئی پی ایل:بنگلور نے گجرات کو 21 رنز سے ہرادیا

آئی پی ایل:بنگلور نے گجرات کو 21 رنز سے ہرادیا

انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے گجرات لائنز کو 21 رنز سے ہرا دیا، راجکوٹ میں کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے بیٹنگ کی۔

اوپنر کرس گیل اور ویرات کوہلی نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 122 رنز کی شراکت قائم کی، گیل نے 7چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے 77رنز اسکور کیے، اس اننگز کے دوران وہ ٹی ٹوئنٹی میں 10ہزار رنز کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بھی بن گئے۔

کپتان ویرات کوہلی نے 64 رنز بنائے، یادیونے 38 اور ٹریوس ہیڈ نے 30رنز اسکور کیے، رائل چیلنجرز بنگلور نے دو وکٹ پر 213 رنز بنا ڈالے۔

جوابی اننگز میں گجرات لائنز کی بیٹنگ لائن نہ چل سکی، برینڈن میک کیولم نے 72 رنز بنائے مگر اُن کی یہ اننگز میچ جتوانے کے لیے کافی نہ تھی۔

اشان کشن نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، گجرات لائنز مقررہ اوورز میں 7وکٹ پر 192 رنز بناسکی اور 21 رنز سے میچ ہارگئی۔

مزید خبریں :