دلچسپ و عجیب
19 اپریل ، 2017

یوکرین :ماہ اپریل کی غیر متوقع برفباری سے شہری حیران

یوکرین :ماہ اپریل کی غیر متوقع برفباری سے شہری حیران

یوکرین میں پھولوں سے ڈھکے درخت برف کے بن گئے، ماہ اپریل کی غیرمتوقع برفباری نے شہریوں کو حیرت بھری مسرت میں مبتلا کردیا۔

یوکرین کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں ایک بار پھر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا، شہر خارکیف میں برف نے گھروں، درختوں، گاڑیوں اور سڑکوں کو اپنے نیچے چھپا دیا۔

برف باری سے بجلی بھی چلی گئی، معمولی ٹریفک حادثات بھی ہوئے لیکن بچے بڑے سب اچانک آنے ولای اس موسم کی تبدیلی کو خوب انجوائے کر رہے ہیں، برفانی موسم مزید کچھ روز جاری رہنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :