شہر شہر
19 اپریل ، 2017

مختلف شہروں میں واپڈا کیخلاف احتجاج

مختلف شہروں میں واپڈا کیخلاف احتجاج

قیامت خیز گرمی میں بھی ملک کےمختلف شہروں میں بجلی کے آنے جانے کا سلسلہ جاری ہے،کہیں 18تو کہیں 20گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام نے واپڈا حکام کے خلاف احتجاج کیا اور کچھ مقامات پر ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردیا۔

ملتان کی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ایک گھنٹے تک یونیورسٹی کی بس سروس بھی بند رکھی ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے سے تجاوز کرگیا تو لوگوں نے شہباز چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ادھر کمالیہ میں شہریوں نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف تھانا چوک پراحتجاج کیا اور کمالیہ، لاہور، فیصل آباد روڈ بلاک کردیا۔

کوہاٹ میں شہریوں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف راولپنڈی روڈ پر ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا، مظاہرین نے پتھر رکھ کر اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔

مزید خبریں :