کھیل
19 اپریل ، 2017

آئی پی ایل: حیدر آباد نے دہلی کو 15 رنز سے ہرا دیا

آئی پی ایل: حیدر آباد نے دہلی کو 15 رنز سے ہرا دیا

انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرز حیدر آباد نے دہلی ڈیئر ڈیولز کو 15 رنز سے ہرا دیا، میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا ۔

حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان سن رائزرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4وکٹ پر 191 رنز بنائے، کین ولیم سن 89 اور شیکھر دھون 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 136 رنز کی شراکت بنائی،کرس مورس نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیم مقررہ اوورز میں چار وکٹ پر 176 رنز بناسکی، شری یاس آئر 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔

مزید خبریں :