دنیا
19 اپریل ، 2017

بھارت: اہم شخصیات کی گاڑیوں پر ہوٹرز لگانے پر پابندی

بھارت: اہم شخصیات کی گاڑیوں پر ہوٹرز لگانے پر پابندی

بھارتی حکومت نے صدر،وزیر اعظم اور وزرا اعلیٰ سمیت وی آئی پی شخصیات کی گاڑیوں پر سرخ بتیوں پر پابندی لگادی۔اس کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔

سرخ بتیوں یا ہوٹرز پر پابندی کا فیصلہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، یکم مئی سے وی آئی پی شخصیات کی گاڑیوں پر سرخ بتی پر پابندی ہوگی،اس پابندی کے زمرے میں وزیر اعظم نریندر مودی،صدر پرناب مکھرجی کی گاڑیاں بھی آئیں گی۔

صرف ایمرجنسی اور انفورسمینٹ ایجنسیز کی گاڑیوں پر ہی سرخ بتیاں لگانے کی اجازت ہوگی، حکام کے مطابق ان سرخ بتیوں کا کئی جگہ پر غلط استعمال کیاجارہا تھا۔بھارتی حکومت کی وی آئی پی کلچر ختم کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ نتن گدکاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سمیت تمام وزراء کی گاڑیوں سے لال ہوٹرز یکم مئی سے ہٹا دیے جائیں گے۔تاہم ایک اور ایک نئے حکم نامے کے مطابق بھارتی صدر، نائب صدر، چیف جسٹس اور اسپیکر لوک سبھا پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

عام آدمی پارٹی کے وزراء نے سب سے پہلے لال ہوٹرز کا استعمال بند کیا، دوسرے نمبر پر پنجاب اور پھر اتر پردیش کی ریاستی حکومتوں نے لال ہوٹرز ہٹا دیئے۔

مزید خبریں :