دنیا
20 اپریل ، 2017

کانگو: اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو 17اجتماعی قبریں مل گئیں

کانگو: اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو 17اجتماعی قبریں مل گئیں

اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو افریقی ملک ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو میں مزید17اجتماعی قبریں ملی ہیں۔

اس طرح جمہوریہ کانگو میں ملنے والی اجتماعی قبروں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اجتماعی قبریں اس علاقے سے مل رہی ہیں، جہاں ملکی فوج اور مقامی ملیشیا کے مابین مسلح جھڑپوں کے واقعات رونما ہوئے تھے۔

اقوام متحدہ کے مطابق یہ اجتماعی قبریں حکومتی فوجیوں کی طرف سے کھودی گئی تھیں۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں اور شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :