شہر شہر
20 اپریل ، 2017

کراچی: مومن آباد میں فائرنگ، 5افراد زخمی

کراچی: مومن آباد میں فائرنگ، 5افراد زخمی

کراچی کے علاقے اورنگی مومن آباد میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں میں سیا سی جماعت کے کارکن سمیت 4 ملزمان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمیوں اور حملہ آوروں کے درمیان چند دن قبل معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی جوکہ بڑھتے بڑھتے جھگڑے پر جاپہنچی ۔

دونوں گروپوں میں صلح کے لئے فیصلہ جاری تھا کہ 4 ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عبدالحافظ،سمیر، محمد ارشد،طیب اور فیضان زخمی ہوگئے ،جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حملہ آور ملزمان کی شناخت ارشد بچنگھا،شاہد، رانا اکرم سمیت دیگر شامل ہیں۔ ارشد بچنگھا کا تعلق سیاسی جما عت سے ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :